29 دسمبر، 2016، 8:59 PM

امریکی سینیٹ میں نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت

امریکی سینیٹ میں نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ امریکی ایوان بالا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 100 میں سے 99 ممبران نو منتخب امریکی صدر کے روس سے متعلق بیان کے مخالف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ امریکی ایوان بالا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 100 میں سے 99 ممبران نو منتخب امریکی صدر کے روس سے متعلق بیان کے مخالف ہیں۔سینیٹر لنڈسے گراہم نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے تمام ممبران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کی عدم مداخلت کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان سے متفق نہیں ہیں۔ لنڈسے گراہم کا مزید کہنا تھا کہ وہ سینیٹر جان مکین کے ہمراہ سینیٹ میں اس معاملے پر بحث کریں گے اور ہم مشترکہ طور پر روسی صدر ولاد میر پیوتین اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے پر پابندیوں کے حوالے سے قرارداد پیش کریں گے، روسی حکام پر یہ پابندیاں صرف امریکہ میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما اور ان کی جماعت ڈیموکریٹکس کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی جانب سے بارہا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران روس نے مداخلت کی جب کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح میں روس کے کردار کا کہا گیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کر رہے ہیں کہ صدارتی انتخابات کے دوران روس نے مداخلت کی۔ روس نے بھی ان الزامات کو بےبنیاد قراردیا ہے۔

News ID 1869351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha